امریکہ کے صدر بارک اوباما نے اپنی آخری پریس کانفرنس میں نومنتخب صدر
ڈونالڈ ٹرمپ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس پر عائد پابندیوں کو اس وقت
تک نہ ہٹائیں جب تک کہ روس اپنی غلطیوں کی اصلاح نہ کرلے۔وائٹ ہاؤس میں آٹھ سال گزارنے کے بعد صدر کی حیثیت سے
مسٹر اوباما کو جمعہ
کو الوداع کہنا ہے اور اس سے پہلے وہ یہاں آخری بار صحافیوں سے خطاب کر رہے
تھے۔مسٹر اوباما نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس اور امریکہ کے
درمیان تلخی پیدا کرنے کا کام کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عداوت پر
مبنی رشتہ قائم کیا ہے۔